سُوْرَۃ الْكَوْثَرَکاتفسیر وترجمه
امین الدین سعیدی ـ سعید افغانی
سورہ کوثر کی تمہید سورہ کوثر جو مکی سورتوں میں سے ایک ہے جو کہ اس بارے میں بحث کرتی ہے کہ اللہ نے اپنے نبی کو کیا کچھ عطا کیاہے، اور یہ کہ آپ کو دنیا اور آخرت کی کون کونسی بھلائیاں عطا کی ہیں ان میں سے حوض کوثر، اور دیگر جامع اور قیمتی نعمتیں ہیں، اور اپنے پیغمبر کو پیغام دیا کہ وہ اللہ تعالٰی کی ان نعمتوں کے شکر کے طور پر نماز قائم کریں اور قربانی کریں ۔ اس مبارک سورت کے آخر میں رسول اللہﷺ کو بشارت دی جارہی ہے کہ آپ کے دشمن بے نام ونشان ہوں گے، اس سورت میں اللہ تعالٰی وضاحت فرماتا ہے کہ اس کے نبی کے دشمن بے نسب اور دم کٹے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سورت میں دو غیبی خبریں ہیں: ایک کوثر کا تحفہ، اور وہ بھی اس وقت جب مکہ میں آپ ﷺ خالی ہاتھ تھے، اورآپؐ کا کوئی بیٹا نہیں تھا، اور دوسرا دشمن کا بے نام و نشان ہونا جن کی بہت سے اولاد تھی۔
Views: | 622 |
Downloads: | 146 |
Language: | Urdu |
Category: | Religious Books |
File Type: | |
File Size: | 755.97 KB |
This content was uploaded by our user in good faith, assuming they have permission to share this book. If you own the copyright and believe it is wrongfully on our website, please follow our simple DMCA procedure by clicking here to request removal.